
شہباز شریف کی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بریت پر مبارکباد
اسلام آباد (نیا ٹائم) ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت سے برت پر مریم نواز کی چچا اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ۔و زیر اعظم شہباز شریف نے بھتیجی کو کیس سے بریت پر گلے لگا کر مبارکباد دی ۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت احتساب کے نظام پر طمانچہ ہے ، کیس شریف خاندان کے خلاف استعمال کیا گیا ۔
عدالتی فیصلے پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا ہے ، چھ سال قبل اس کیس میں جھوٹ بولا گیا ، عمران خان نے کو اس جھوٹ اور بہتان تراشی کا جواب دینا پڑے گا ۔
واضح رہے آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ نے کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو بری کیا ہے ۔ مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی 7 سالہ قید کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔
واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال جبکہ ان کے شوہر کیپٹ ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال کی قید کا حکم سنایا تھا ۔ مریم نواز کو اعانت جرم کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید کی سزا دی گئی تھی ۔
مریم اور میرے خلاف مقدمات سیاسی تھے ، نواز شریف
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ