• Tuesday, 29 November 2022
سپریم کورٹ ، عمران خان کی درخواست  سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ ، عمران خان کی درخواست  سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نیا ٹائم) نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر 4 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  سماعت کرے گا ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بننے والے سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن  اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں ۔

عدالت نے اٹارٹی جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو 4 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ اپنی درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آئین کے بنیادی ڈھانچے سے بھی متصادم ہیں ۔ ترامیم کے بعد اختیارات سے تجاوز کر کے کسی کو بھی فائدہ پہنچانے پر نیب کیس نہیں بن سکے گا ۔ اس لیے نیب ترامیم کو کالعدم کیا جائے ۔

 

مریم نواز کواسلام آباد ہائیکورٹ سےبڑاریلیف مل گیا،7سال کی سزاکالعدم