• Tuesday, 29 November 2022
برطانوی جہاز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

برطانوی جہاز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد (نیا ٹائم) برطانوی ائیر لائن برٹش ائیر ویز کی اسلام آباد سے لندن اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی ائیرلائن کی پرواز بی اے 260 نے صبح 11:34 پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے لندن کیلئے اڑان بھری ،، تاہم پائلٹ نے نصف گھنٹے بعد ہی وادی دیر کے قریب طیارے کے انجن  میں غیر معمولی آواز محسوس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کی کال پر اسے واپس اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہدایت کی اور طیارہ ایک گھنٹے  بعد واپس اسلام آباد ائیرپورٹ کی حدود میں پہنچ گیا ۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 78 طیارے کی دوبارہ فوری لینڈنگ کیلئے فیول ضائع کیا گیا ۔ برٹش ائیر ویز کی پراز 30 منٹ تک اسلام آباد کی حدود میں نچلی پرواز کرتی رہی اور پرواز بی اے 260 کو 1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروا دیا گیا ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر برطانوی ائیر ویز کے متاثرہ طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے ۔

 

پاک بحریہ میں نئے اے ٹی آر طیارے کی شمولیت