• Tuesday, 29 November 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

لاہور (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گئی ، بڑے ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے فاسٹ باولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے وہ ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ کچھ روز سے کمر درد کی شکایت کر رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھارت اور جنوبی افریقہ کے دمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران جسپریت بمراہ نے دوبارہ سخت درد کی شکایت کی جس پر ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ فاسٹ باولر 4 سے 6 ماہ تک مکمل آرام کریں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فاسٹ باولر بمراہ کمر کے فریکچر کا بھی شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں بار بار کمر درد کی تکلیف کا سامنا ہے ۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ 18 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے ۔  پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

 

پاکستانی مڈل آرڈر صہیب مقصودکافل سالٹ سےمتعلق دلچسپ تبصرہ