• Tuesday, 29 November 2022
انسان کے وفادار دوست کی شاندارخصوصیت جو شاید آپ نہیں جانتے

انسان کے وفادار دوست کی شاندارخصوصیت جو شاید آپ نہیں جانتے

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک )ہو سکتا ہے آپ اپنے تناو کو گھر والوں یا دوستوں کے سامنے ظاہر نہ کرتے ہوں ، مگر انسانوں کے بہترین دوست (کتے) میں صلاحیت ہے کہ وہ اآپ کی پریشانی اور تناو کو سونگھ سکتا ہے ۔ شمالی آئر لینڈ کی کوئنز یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کتا انسانی سانس اور پسنے سے اس کے تناو کو سونگھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تحقیق میں 4 کتوں اور 36 انسانوں کو بھی شامل کیا گیا تھا جنہیں مختلف تجربات سے گزارا گیا ۔

محققین نے اپنے تحقیق میں کہا ہے کہ کتوں کو انسانی تناو کے بارے میں جانے کیلئے دیکھنے یا سننے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ، جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کتا انسانی نفسیاتی کیفیات کے مطابق رد عمل کا اظہار بھی کرتا ہے ۔

تحقیق کے دوران رضا کاروں کو ریاضی کا ایک مشکل مسئلہ بھی حل کرنے کا کہا گیا تھا ، جس کے دوران ان کے دل کی دھڑکن ، بلڈ پریشر اور تناو کی سطح کو بھی مانیٹر کیا گیا ۔

محققین نے رضا کاروں کے پسینے اور سانے کے نمونے حاصل کر کے تربیت یافتہ کتوں کو سونگھنے کیلئے دئیے ۔ نتائج سے معلوم ہوا کتے کسی بھی فرد کے پر سکون حالت اور تناو کی کیفیات میں واضح طور پر فرق کر سکتے ہیں اور انہوں نے 94 فیصد حد تک درست نتائج دئیے ۔

یہ تو پہلے بھی سمجھا جاتا تھا کہ کتے دیکھ کر انسانوں میں تناو کو شناخت کر سکتے ہیں مگر اس نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ وہ سونگھ کر بھی ایسا کر سکتے ہیں ۔

اب محققین کی جانب سے اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تحقیق کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے ۔ محققین سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں کتوں کو تناو کی تشخیص کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

 

خود بخود چلنے والی 12 ٹانگوں والی دلچسپ میز