• Tuesday, 29 November 2022
سائفر کے بیانیے پروفاقی وزیرشیری رحمان کابیان سامنےآگیا

سائفر کے بیانیے پروفاقی وزیرشیری رحمان کابیان سامنےآگیا

اسلام آباد(نیاٹائم )وفاقی وزیر شیری رحمان نے سابق پرائم منسٹر عمران خان کی آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک گفتگو قراردیا ہے۔

 

اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سائفر پر کھیلنےکے بیانیے سے عمران خان  کو فائدہ ہوا ہوگا مگر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان  بھی ہوا، یہ سنگین معاملہ معافی تلافی سے ختم نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر کے مطابق ہم بھی اس ایشو پرغیر مشروط معافی کا مطالبہ نہیں کریں گے، عمران اوراعظم آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر انویسٹی گیشن  ہونی چاہیے۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم کی سیاست کی، میں پہلے روز سے کہہ رہی ہوں یہ عمران بچاؤ تحریک ہے، عمران خان خود کو اور اپنی سیاست کو بچانےکیلئے کچھ بھی کرنےکیلئے تیارہیں۔

 

وفاقی وزیرشیری رحمان  نے کہا کہ  غداری، ملک دشمنی کےسرٹیفکیٹ بانٹنے والےخود ملک اور اداروں کےخلاف سازش کرتے رہے، یہ افسوسناک بات چیت  عمران خان کی نہیں پاکستان کے وزیر اعظم کی ہے۔شیری رحمان نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران سازشی بیانیہ گھڑ رہے تھے  اس وقت  وہ ملکی مفادات کے تحفظ کےحلف میں تھے،کوئی عام انسان  نہیں اُس وقت کا وزیراعظم ملک کے مفادات پرسمجھوتاکررہاتھا۔

 

مریم نواز کواسلام آباد ہائیکورٹ سےبڑاریلیف مل گیا،7سال کی سزاکالعدم