ہرن  کی تیزرفتارکارکےاوپرسےچھلانگ لگانے کی ویڈیودیکھیں

ہرن کی تیزرفتارکارکےاوپرسےچھلانگ لگانے کی ویڈیودیکھیں

مشی گن(نیاٹائم ویب ڈیسک)ہرن کو پھرتیلے ، چست اور اونچی چھلانگیں لگانے والے  جانور  کے طور پر جاناجاتا ہے جو انسان دوست ہوتا ہے۔تاہم سوشل  میڈیا پر  امریکی ریاست مشی گن سے ایک ویڈیو بھی  سامنے آئی ہے جس نے سب  دیکھنے والوں کو  حیران کردیا ہے۔

 

ویڈیو میں واضح  دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایک سڑک پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اور پھر اچانک سے کچھ  ہرن چھلانگیں لگاتے ہوئے  سڑک پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن نے اتنی اونچی چھلانگ لگائی  کہ  کار  کے اوپر سے گزر گیا جس نے دیکھنے والوں کوحیران کردیا،انتظامیہ کی طرف سے سڑک سے گزرنے والی ٹریفک کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ہرن سڑک کراس کررہے ہوں تو ان کی حفاظت  کیلئے گاڑیوں کو بھی  روک دیا جائے۔ویڈیو میں ایک طرف  ہرن کی بہترین وقت پر چھلانگ لگانے کی صلاحیت کو سراہا جارہا ہے تو دوسری جانب  صارفین بے زبان جانور کے  جانی نقصان نہ ہونے پر شکر بھی ادا کررہے ہیں۔