• Tuesday, 29 November 2022
پاکستانی مڈل آرڈر صہیب مقصودکافل سالٹ سےمتعلق دلچسپ تبصرہ

پاکستانی مڈل آرڈر صہیب مقصودکافل سالٹ سےمتعلق دلچسپ تبصرہ

لاہور(نیاٹائم)پاکستانی مڈل آرڈربلےباز صہیب مقصود نے انگلینڈ کے اوپننگ بلےباز فل سالٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔صہیب مقصود نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا 'اگر فل سالٹ پاکستانی پلیئر ہوتے تو 100 فی صد ٹویٹر ڈیلیٹ کر چکے ہوتے۔قومی بلےباز کی طرف سے اپنی ٹویٹ  میں مایوسی اور دکھ کے مشترکہ جذبے کے احساس والا ایموجی بھی استعمال کیا گیا۔

 

صہیب مقصود کی طرف سے ٹویٹ میں یہ کلیئر تو نہیں کیا گیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا؟ تاہم  اگر ہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہوم سیریز میں فل سالٹ کی کارکردگی  دیکھیں تو اندازہ لگانا مشکل نہیں۔فل سالٹ نے صرف دوسرے ٹی 20 میں 30 سکور بنائے، اسکے  علاوہ وہ پہلے میچ میں 10، تیسرے میچ میں 8، چوتھے میں بھی 8 اور پانچویں یعنی  پچھلی  شب محض 3 سکور بناکر آؤٹ ہوئے۔اس بات سے  اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  صہیب مقصود نے یہ ٹویٹ  اس تناظر میں کی کہ جب بھی کوئی پاکستانی پلیئرخراب کارکردگی  دیتا ہے تو اسے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔