• Tuesday, 29 November 2022
موسم سرمامیں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم شہبازشریف

موسم سرمامیں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِاعظم کی زیر صدارت گیس کی صورت حال پر پیشگی لائحہ عمل کیلئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت مصدق ملک اور  مشیر  احد چیمہ نےبھی شرکت کی۔

 

اجلاس کو موسمِ سرما میں متوقع طلب و رسد اور موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ مہینے میں گیس فراہمی کیلئے مرتب پلان پر تفصیلی بریفنگ بھی  دی گئی۔اس موقع پر پرائم منسٹر شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی متوقع طلب کے پیشِ نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران  بین الاقوامی مارکیٹ  میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا ہے۔شہباز شریف کا مزید  کہنا تھا گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، پچھلی  حکومت کی طرح بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت قبول نہیں کی جائےگی۔

 

شہبازشریف کا مز ید کہنا تھا کہ  معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ہر شعبے پر خودکُش حملے کرکے غریب کی کمر توڑ دی ہے، گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے ٹائم  میں گیس کی بلاتعطل دستیابی  یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اعداد و شمار اور باتیں کرنے کے بجائے عملی و سنجیدہ اقدامات پر بنیادرکھتی ہے۔

 

نومنتخب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ایل سی کھولنے کا نوٹس لے لیا