• Tuesday, 29 November 2022
نومنتخب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ایل سی کھولنے کا نوٹس لے لیا

نومنتخب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ایل سی کھولنے کا نوٹس لے لیا

لاہور(نیاٹائم ) نو منتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپےفی ڈالر  زیادہ  کھولنے کے معاملے  کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمتعلقہ حکام سےرپورٹ بھی  طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران بینک افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

 

ذرائع کا یہ بھی  بتانا ہے کہ بینکوں نے امپورٹرز کی ایل سیز مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے اوپرکھولیں، بینکوں کےاس اقدام  کے باعث  کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔میڈیاذرائع کے مطابق بینک حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولی،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن ( اپٹما ) کے ہیڈ گوہر اعجاز نےپرائم منسٹرسے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔اپٹما کے ہیڈ کا کہنا تھا کہ بینکوں نے ڈالرائزیشن سے اربوں روپے منافع کمایا ہے اور یہ سارا بوجھ ہماری اکانومی  اور  روپے پر ڈالا گیا ہے اور وزیر خزانہ کیلئے  یہ ایک  ٹیسٹ کیس ہے۔

 

پاک بحریہ میں نئے اے ٹی آر طیارے کی شمولیت