امریکی صدر ایک بار پھر ہڑبڑاگئے، آنجہانی رکن سے متعلق پوچھنےلگے

امریکی صدر ایک بار پھر ہڑبڑاگئے، آنجہانی رکن سے متعلق پوچھنےلگے

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن ایک مرتبہ  پھر کنفیوز نظر آئے اور ایک تقریب  کے دوران آنجہانی رکن سے متعلق پوچھتے رہے۔ایک تقریب سے خطاب میں  امریکی صدر جو بائیڈن پوچھتے رہے کہ آنجہانی رکن کانگریس جیکی ولورسکی کدھر ہیں؟لیکن  وائٹ ہاوس نے اس بات کی تصدیق سے گریز کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے مجمع سے آنجہانی رکن کانگریس سے متعلق  پوچھ کر غلطی کی تھی۔

 

خیال  رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی صدر جو بائیڈن متعدد بار بھول چوک کا شکار ہو چکے ہیں اور حال ہی میں دورہ برطانیہ کے دوران سٹیج سے نیچے اترنے کیلئے راستہ بھی  پوچھتے رہے تھے۔

 

سمندری طوفان سے کیوبا  اندھیرے میں ڈوب گیا