• Tuesday, 29 November 2022
ویرات کوہلی نےراجرفیڈررکیلئےویڈیوبناڈالی

ویرات کوہلی نےراجرفیڈررکیلئےویڈیوبناڈالی

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر  ویرات کوہلی نے حال ہی میں ریٹائڑ  ہونے والے ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو  خراج تحسین پیش کرنےکیلئےخصوصی ویڈیوبنائی ہے۔

 

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے  کہ 'ہیلو راجر ، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ یہ ویڈیو بھیج رہا ہوں، آپکومبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آپ کے شاندار کیرئیر نے ہمیں متعدد شاندار لمحات اور یادیں دیں مہیا کی ہیں۔انڈین  کرکٹر نے کہا 'مجھے آپ سے آسٹریلین اوپن کے دوران 2018 میں ملنے کا چانس ملا اور  زندگی بھر آپ سے ملاقات کے لمحات نہیں بھلا سکوں گا، دنیا بھر میں آپ کے کھیل کی پذیرائی کی گئی اور  صرف ٹینس ہی نہیں، دنیا نے  بھی آپ کو  سپورٹ کیا۔

 

ویرات کوہلی نے اپنے ویڈیو میسج  میں مزید کہا کہ 'میں نے یہ چیز کسی اور  انفرادی ایتھلیٹ میں نہیں دیکھی ہے، یہ سب پیدا نہیں کیا جا سکتا ہے، آپ میں ایک خاص قسم کی صلاحیت بھی  ہے ، آپ کو کورٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کا کوئی ثانی نہیں ہے، میرے لیے آپ آل ٹائم گریٹ ہی  رہیں گے۔ویرات نے یہ بھی کہا کہ 'میں پرامیدہوں  کہ آپ اب آپکی  اگلی زندگی  بھی پر لطف  ہوگی، آپ کے لیے اور  آپ کے خاندان  کے لیے نیک خواہشات ، اپنا بہت خیال رکھیں۔

 

امریکی سفیر بھی محمد رضوان کی بلےبازی کےدیوانے نکلے،قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے