• Tuesday, 29 November 2022
قابل اعتراض ویب سیریزبنانےپرایکتاکپوراورانکی والدہ کےوارنٹ گرفتاری جاری

قابل اعتراض ویب سیریزبنانےپرایکتاکپوراورانکی والدہ کےوارنٹ گرفتاری جاری

بیگوسرائے(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین  ڈراموں کی معروف پروڈیوسر اور  ہدایتکار  ایکتا کپور کے والدہ سمیت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

 

انڈین  میڈیا کے مطابق ایکتا کپور  اور ان کی والدہ شوبھا کپور  کی جانب  سے قابلِ اعتراض ویب سیریز بنانے اور اس میں غیر اخلاقی مواد دکھانے پر  بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےہیں۔ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز ہوا تھا جب کہ  دوسرا 2020 میں مداحوں کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک تنازع کھڑا ہواتھا۔انڈین  نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے خلاف ویب سیریز میں فوجیوں کی توہین کرنے اور ان کے گھروالوں  کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئےہیں۔

 

اسی سلسلے میں ایک  شہری شمبھو کمار نے کورٹ  میں ایکتا اور ان کی والدہ کے خلاف درخواست دائر کررکھی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور کی والدہ اور ان کی پروڈکشن کمپنی سے جڑی ہوئی  ہیں جس  کی وجہ سے ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئےہیں۔

 

سپریم کورٹ نے شاہ رخ خان کو بیگناہ قراردے دیا