• Tuesday, 29 November 2022
امریکی سفیر بھی محمد رضوان کی بلےبازی کےدیوانے نکلے،قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

امریکی سفیر بھی محمد رضوان کی بلےبازی کےدیوانے نکلے،قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

لاہور(نیاٹائم)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی آئی سی سی ٹی 20 کے نمبر ون بلےباز محمد رضوان کی بیٹنگ کے فین نکلے ہیں ۔گزشتہ روز ہونےوالے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ امریکی سفیر ڈونلڈبلوم، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر، متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین مارٹن ڈارلو نے قذافی سٹیڈیم میں جاکردیکھا۔

 

اس موقع پر میڈیا سےبات چیت  میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل  ٹیم کو تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے،کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے ملک قریب آ رہے ہیں۔وائس چیئرمین ای سی بی مارٹن ڈارلو کا مزید  کہنا تھا کہ 17 برس بعد پاکستان آکر  بہت اچھا لگا، کراچی میں بھی تماشائیوں کا جوش و جذبہ دیکھنے والا تھا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر میزبانی کر رہے ہیں، کرکٹ ڈپلومیسی کے ساتھ تمام ملکوں کو قریب لانے میں امریکا بھی اپنا مکمل  کردار ادا کر رہا ہے۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ آتا ہے۔

 

واضح  رہے کہ کل کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان نے 63 سکور کی اننگز کھیلی تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی  قرار پائے تھے، وہ اب تک اس سیریز میں 300 سے زیادہ  سکور کر چکے ہیں۔یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی زیادہ تر کرکٹ یو اے ای میں ہی کھیلی ہے، یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ کا بہت اہم رول ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنےکہا کہ پاکستانی شائقین کا جذبہ  تعریف کے قابل ہے اور دونوں ٹیمیں بہت اچھا کھیل پیش کررہی ہیں۔

 

پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی