• Tuesday, 29 November 2022
سپریم کورٹ نے  شاہ رخ خان کو بیگناہ قراردے دیا

سپریم کورٹ نے شاہ رخ خان کو بیگناہ قراردے دیا

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک)ہندوستانی سپریم کورٹ نے  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بیگناہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر اپیل  کو خارج کر دیاہے۔

 

انڈین میڈیا  رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان  کیخلاف 2017 میں فلم رئیس کی پبلسٹی  کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر کرمنل  مقدمہ  درج کیا گیا تھا۔گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سپریم کورٹ  کے بینچ نے کہا  کہ کیا سلیبرٹی ہونا شاہ رخ خان کی غلطی ہے ۔ایک سلیبرٹی کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کے عام شہری کے،ٹرین میں سفر کرنے پر کو ئی کسی کی گارنٹی نہیں لے سکتا۔عدالتی بینچ نے  کنگ خان  کیخلاف دائر اپیل خارج کرتے ہو ئے کہا کہ اس بینچ کو ان معاملات پرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں اسکی ضرورت ہے۔

 

واقعے کے  پانچ  برس بعد گجرات ہائی کورٹ نے بالی وڈ سٹار شاہ رخ  کیخلاف  کیس رواں سال خارج کردیا تھا جس پر کانگریس لیڈر کے وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔کنگ خان 2017 میں فلم رئیس کی  تشہیرکے دوران کرانتی ایکسپریس کے ذریعے ودورا سٹیشن پہنچنے پر بڑی مشکل کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ سٹیشن پر موجود فینزکی کثیرتعداد بولی وو ڈ بادشاہ  کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ٹرین سٹیشن  پر مجمعے میں مرنے والے  شخص کی شناخت فرید خان کے نام سے ہوئی تھی جو مقامی سیاسی لیڈر تھا جب کہ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

 

 

انڈین اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ جڑ دیا