• Tuesday, 29 November 2022
انڈین اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ جڑ دیا

انڈین اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ جڑ دیا

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) ہندوستانی  ریاست کیرالہ میں مقامی اداکارہ نے ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو تھپڑ جڑدیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کرئیو کیساتھ کالی کٹ میں قائم شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی پبلسٹی  میں مصروف تھیں کہ اس دوران ان کیساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے بعد جب اداکارائیں داخلی راستے سے واپس جا رہی تھیں تو بھیڑ میں سے چند نوجوان نکلے اور دھکم پیل کا فائدہ اٹھا کر انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ  نے ایک ایسے شخص کو تھپڑ رسید کر  دیا۔ دونوں اداکاراؤں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق  سماجی رابطے پر پوسٹ کی اور ایسے افراد کیخلاف آواز اٹھانے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی  کیا۔

 

اداکارہ ثانیہ نے نے لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک  شاپنگ مال میں اپنی نئی فلم کی  پبلسٹی  کر رہی تھی اور وہاں مجھے عوام  نے بہت زیادہ محبت دی جبکہ  سکیورٹی والوں کو بھیڑ کو سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا  درپیش تھا۔اداکارہ  نے بتایا کہ پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کیساتھ واپس روانہ ہورہی تھی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی جبکہ  بھیڑ  ہونے کے باعث انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ اسکے ساتھی اداکار نے ایک نوٹ میں لکھا کہ کاش کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے ناپسندیدہ صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا جوئے میں جیتی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان