• Tuesday, 29 November 2022
پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

لاہور(نیا ٹائم) 7 میچوں  پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد  چھ رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔

 

پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کھلاڑی  سات وکٹوں پر 139 رنز بناسکے جبکہ انگلش کپتان معین علی  اکیاون رنز بناکر نمایاں رہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے  کھیلنے  کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم میں  چار جب کہ پاکستانی ٹیم میں  تین  تبدیلیاں کی گئیں،گرین شرٹس کیجانب سے  آل راؤنڈر عامر جمال نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جبکہ  اسکے علاوہ نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں  بھی واپسی ہوئی۔عثمان قادر،خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام دیا گیا۔

 

انگلینڈ کیخلاف پانچویں ٹی 20 میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم  بارہ گیندوں پر 9 نو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ  قومی ٹیم کو دوسرا نقصان  بیالیس  کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب  شان مسعود سات  رنز بناکر آوٹ  ہوئے ۔پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ثابت  ہوا، حیدر علی  چار، افتخار احمد  پندرہ ، آصف علی  پانچ   جبکہ  محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اسکے علاوہ شاداب خان سات  اور عامر  دس  رنز بناسکے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود محمد  رضوان ذمہ داری سے کھیلے مگر وہ بھی  تریسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ حارث رؤف آٹھ  رنز بناسکے اور یوں پوری ٹیم انیس  اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔

 

 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کا امکان رد کردیا