• Tuesday, 29 November 2022
کراچی صدر چینی ڈینٹسٹ کے کلینک پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک دو زخمی

کراچی صدر چینی ڈینٹسٹ کے کلینک پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک دو زخمی

کراچی (نیا ٹائم) شہر قائد میں ایک بار پھر بد امنی کی لہر جاری ہے ، صدر کے علاقے میں قائم چینی دندان ساز کے کلینک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساوتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ڈاکٹر ایچ یورچرڈز کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاو ہلاک ہو گیا ، جبکہ چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ فائرنگ سے زخمی ہو گئیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور چینی ڈینٹسٹ کے کلینک پر مریض بن کر آیا اور اپنی بار آنے پر اس نے ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی ، ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ فائرنگ سے زخمی ہو گئے تاہم ان کا اسسٹنٹ دم توڑ گیا ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

ایس ایس پی پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے چینی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی دندان ساز کے کلینک پر ہونے والی فائرنگ اور ایک شخص کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر واقعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنےکا بھی حکم دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس قسم کے پر تشدد واقعات ناقابل برداشت ہیں ۔

 

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے والدین ہسپتال پہنچ گئے