• Tuesday, 29 November 2022
ٹک ٹاکر حریم شاہ کا جوئے میں جیتی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا جوئے میں جیتی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ ہمیشہ خبروں میں اِ ن رہتی ہیں ، پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اب شوہر کی جوئے میں جیتی رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ ان دنوں اپنے شوہر بلال کے ہمراہ ملائیشیا میں موجود ہیں ، جہاں وہ مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کر  رہی ہیں ۔

چند روز قبل ٹک ٹاکر نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کسینو (جوئے خانے) میں بیٹھی تھیں ۔  ویڈیو میں حریم شاہ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر نے کسینو میں 5000 ملائیشین رنگٹ جیتے ہیں جس کے حوالے سے انہوں نے اپنے شوہر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ رقم پاکستان میں سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیں ۔

جواب میں حریم شاہ کے شوہر بلال کو حامی بھرتے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ جوئے میں جیتی رقم پاکستانی سیلاب متاثرین کو دینے کی حامی بھرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ 5000 ملائیشین رنگٹ 25 لاکھ روپے پاکستانی کے برابر ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ 5000 ملائیشین رنگٹ ڈھائی لاکھ روپے پاکستانی کے برابر ہیں ۔

 

اداکارہ میرا کترینہ کیف کی بہن ازابیل کی مشکور کیوں ؟