• Tuesday, 29 November 2022
اداکارہ میرا کترینہ کیف کی بہن  ازابیل کی مشکور کیوں ؟

اداکارہ میرا کترینہ کیف کی بہن  ازابیل کی مشکور کیوں ؟

دبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) معروف ادکارہ ، سکینڈل کوئین میرا نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا شکریہ اداکیا ہے ، انہوں نے شکریہ  کیوں ادا کیا ، تفصیل بھی منظر عام پر آ گئی

اداکارہ میرا کی طرف سے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اداکارہ ازابیل کا شکریہ ادا کر رہی ہیں ۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو مخاطب کر کے کہا ہے ، " لاک ڈاون کے دنوں میں آپ نے میری اور میرے ڈائریکٹر قاسم کی بہت مدد کی ، آپ نے دبئی میں فلم کی شوٹنگ جازت دلوانے سمیت فلم کے حوالے سے بہت سارا کام بھی کروایا جس پر میں آپ کی بہت مشکور ہوں ۔ "

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرا نے یہ بھی بتایا ہے کہ ازابیل کیف ان کی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ جلد ان کی فلم میں ایک اہم کردار بھی ادا کریں گی ۔

میرا کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو فی الوقف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے تاہم ابھی تک انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں کہ ان کی آنے والی فلم کونسی ہے اور اس میں کون کون شامل ہے ۔

 

فلم لیجنڈ آف مولا جٹ بالی ووڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گی ، سجاد گل