• Tuesday, 29 November 2022
فلم لیجنڈ آف مولا جٹ بالی ووڈ فلموں کو  پیچھے چھوڑ دے گی ، سجاد گل

فلم لیجنڈ آف مولا جٹ بالی ووڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گی ، سجاد گل

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک) جیو فلمز کے تحت بننے والی فلم " دی لیجنڈ آف مولا جٹ  " 13 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی ، فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے ۔ فلم کے ٹریلرز کو بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے فلمساز آغا سجاد گل نے کہا ہے کہ " دی لیجنڈ آف مولا جٹ " پاکستان میں بننے والی ایکشن فلموں میں سے بہترین فلم ہے جو بالی ووڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی ۔

آغا سجاد گل نے کہا ہے کہ " دی لیجنڈ آف مولا جٹ "1979 میں بننے والی معروف فلم مولا جٹ کا ری میک ہے ، جیسے لوگ بالی ووڈ کی فلم " شعلے " یاد کرتے ہیں ویسے ہی مسقبل میں " دی لیجنڈ آف مولا جٹ " یاد رکھی جائے گی ۔

فلمساز آغا سجاد گل نے کہا ہے کہ یہ فلم مختلف زاویوں سے پیش کی گئی ہے ، فلم کا میوزک ، بیک گراونڈز اور تصویر کشی بھی بہت کمال ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر زبان بولنے والا اس فلم کو سمجھ سکے گا ، انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور دیگر وجوہات کی بناد پر فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی ہے تاہم اب اسے 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کیا جا رہا ہے ۔

فلمساز آغا سجاد گل نے کہا کہ اداکارہ ماہرہ خان نے فلم میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے لیکن فی الوقت یہ کہنا مشکل ہے کہ کس نے سب سے اچھا پرفارم کیا ، کیونکہ فلم کے سیٹ پر ہر اداکار نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فواد خان نے اس فلم میں اپنے کیرئیر کا بہترین کام کا ہے ۔ انہوں نے اتنی اچھی پرفارمنس  اس سے قبل کسی فلم میں نہیں دی ہو گی ۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر راشد خواجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بہتر فلم آج تک نہیں بنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ فلم ہالی ووڈ کے لیول کی محسوس ہو رہی ہےجو بڑے مارجن کے ساتھ کئی ریکارڈ بریک کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی ۔

 

سلمان خان کی ماں یا بھابی کا رول نہیں کر سکتی ،عائشہ جھُلکا