• Tuesday, 29 November 2022
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کا امکان رد کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کا امکان رد کردیا

نیو دہلی (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ بوڈ کی جانب سے برطانیہ میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی پیشکش پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ، بھارتی بورڈ نے  پاک بھارت سیریز کے امکان کو رد کر دیا ہے ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کی تھی تھی اور آفر کی گئی تھی روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے گراونڈز میں کروائی جا سکتی ہے ۔

تاہم اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی آفر پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز کے کوئی چانسز نہیں ۔

کرکٹ ویب سائٹ پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے کی گئی پیشکش پر کہا ہے کہ ای سی بی کا اس حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کرنا قدرے عجیب ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار  نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا فیصلہ کرنا بھارتی حکومت کا کام ہے نہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ۔ ابھی تک ہمارا موقف یہی ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ صرف ملٹی ٹیم ایونٹس ہی کھیلیں گے ۔

واضح رہے گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ آفر کی گئی تھی کہ پاک بھارت سیریز کیلئے انگلینڈ نے پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈز سے رابطہ کیا ہے ۔ ای سی بی نے کہا تھا کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ  بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی ۔  پاکستانی اور بھارتی شائقین کی بڑی تعداد کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ  بوڈ کی جانب سے یہ پیشکش کی گئی تھی ۔

 

سابق کوچ مکی آرتھر کا بیٹرآصف علی کیلئے مشورہ