امریکی سائفر کی لیک آڈیو پر عمران خان کا موقف

امریکی سائفر کی لیک آڈیو پر عمران خان کا موقف

اسلام آباد (نیا ٹائم) امریکی سائفر اور مبینہ دھمکی کے حوالے سے عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی لیک ہونے والی آڈیو پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان بھی سامنے آ گیا ۔

امریکی سائفر کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو  پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہیکرز نے بہت اچھا کیا بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ وہ پورا سائفر ہی لیک کر دیں تاکہ سب جان سکیں کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش تھی ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سائفر پر تو ابھی تک کھیلے ہی نہیں ، یہ ایکسپوز ہوں گے تو پھر ہم کھیلیں گے ۔

عمران خان نے سائفر کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو کا الزام وزیر اعظم پر لگاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ان کی آڈیو لیک کر کے بہت اچھا کیا ، بلکہ میری تو خواہش ہے کہ پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب جان سکیں ۔

واضح رہے آج امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام لیے بغیر ہم نے اس پر کھیلنا ہے ۔

واضح رہے چند روز قبل وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والے ایک اجلاس کی بھی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور وزیر قانون کے ساتھ ایاز صادق کی بھی آوازیں سنائیں دے رہی تھیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاوس کی آڈیو لیک کو ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے کی ہر سطح پر تحقیقات کا بھی عندیہ دیا تھا ۔

 

عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر فواد چوہدری کا رد عمل