• Tuesday, 29 November 2022
سمندری طوفان سے کیوبا  اندھیرے میں ڈوب گیا

سمندری طوفان سے کیوبا  اندھیرے میں ڈوب گیا

ہوانا (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) سمندری طوفان "لین " کیوبا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ، سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ، کیوبا میں مکمل بلیک آوٹ  کا منظر ۔ ایک کروڑ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان " لین" کی وجہ سے بجلی بنانے والا مرکزی پلانٹ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان کے باعث نیشنل الیکٹرک سسٹم کے تباہ ہونے سے ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ 11 ملین لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان سے ملک بھر میں تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ، دو افراد کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کیوبا کے بعض علاقوں میں اب بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

واضح رہے کیوبا میں تیز ہواوں کے ساتھ ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے 6 مغربی صوبوں میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ۔ طوفان کی وجہ سے ملک میں ٹرین اور بس سروس بھی معطل کر دی گئی تھی ۔

دوسری جانب فلوریڈا کے گورنر نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہائشیوں کو شدید بارشوں  ، تیز ہواوں اور سیلاب کے خطرے سمیت بجلی کی معطلی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا ۔

 

روس نے جاپانی جاسوس سفارتکار کو ملک بدر کر دیا