عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر فواد چوہدری کا رد عمل

عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک پر فواد چوہدری کا رد عمل

اسلام آباد (نیا ٹائم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی امریکی سائفر کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو  کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے " نئی لیکس  سے کنفرم ہو گیا ہے کہ امریکی مراسلہ وزیر اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی ۔ "

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا " میں بہت پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سائفر عمران خان سے چھپایا گیا ، آج کی آڈیو لیک نے یہ ثابت کر دیا ۔ "

واضح رہے مبینہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین ہونے والی گفتگو کی آڈیو آج لیک ہوئی ہے ۔

منظر عام پر آنے والی آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو امریکی سائفر سے متعلق اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے ۔لیک آڈیو میں عمران خان کوکہتے سنا جا سکتا ہے کہ " اب ہم نے اس سائفر پر کھیلنا ہے ، امریکا کا نام لیے بغیر ، بس یہی کھیلنا ہے کہ ڈیٹ پہلے سے طے تھی ،دوسری طرف سے اعظم خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے حوالے سے ایک میٹنگ کر لیتے ہیں ۔

 

عظمی بخاری نے اسحاق ڈار کو"اولڈ از گولڈ" قرار دیدیا