• Tuesday, 29 November 2022
سابق کوچ مکی آرتھر کا بیٹر آصف علی کیلئے مشورہ

سابق کوچ مکی آرتھر کا بیٹر آصف علی کیلئے مشورہ

لاہور (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بیٹر محمد آصف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ گیندیں کھیلیں ،  انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آصف علی کے شاندار چھکوں کے بعد سابق کوچ مکی آرتھر نے ٹویٹ کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر کو زیادہ سے زیادہ گیندیں کھلائی جائیں ۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  پاکستانی ٹیم کی فتح پر دئیے گئے بیان میں مکی آرتھر نے کہا ہے کہ حارث روف کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ڈیتھ اوورز میں بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ بیٹر آصف علی کو مزید گیندیں کھیلنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اترے گی ، اس قبل کراچی میں ہونے والے چار میچز میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچ جیتے ہیں اور سیریز 2- 2 سے برابر ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا تھا کہ وہ اپنی فنشنگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے مزید محنت کر رہے ہیں ۔ کوشش ہے کہ نیٹس میں اسی انداز میں ہی پریکٹس کریں جس سے میچ میں بھی ہٹنگ کی تیاری کی جا سکے ۔

 

ہاردک پانڈیاسےمتعلق بوم بوم آفریدی کابڑابیان