
خود بخود چلنے والی 12 ٹانگوں والی دلچسپ میز
لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک )کیا آپ ایسی میز خریدنا چاہیں گے جو چلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہو ؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو نیدر لینڈ سے تعلق کھنے والے شخص نے واقعی ایسی میز تیار کر لی ہے جو " چلنے کی صلاحیت" کی حامل ہے ۔
گیلام ڈی نامی ڈچ کار پینٹر نے ایک ٹویٹ میں اس چلنے والی میز کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔ 12 ٹانگوں والی میز اپنے ارد گرد " چہل قدمی " کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔
کارپینٹر نے اس میز میں 2 موٹریں نصب کی ہیں اور چھوٹے آرڈینو کمپیوٹر کنٹرولز کی مدد سے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ میز کی ٹانگیں ہموار انداز میں حرکت کر سکیں ۔
میز کی ٹانگیں بانس سے تیار کی گئی ہیں جبکہ ایک اضافی جوڑ کی مدد سے انہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم بھی بنایا گیا ہے ۔
گیلام ڈی کارپینٹر نے چلنے والی میز کیوں بنائی ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ ایسا کر سکتے تھے اس لیے انہوں نے چلنے والی میز تیار کی ہے ۔ انہوں نے میز کی تیاری پر آنے والی لاگت کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا مگر اپنی ٹویٹ میں یہ ضرور کہا ہے کہ اس کی تیاری کیلئے پیسوں سےزیادہ وقت خرچ ہوا ہے ۔
اس سے قبل 2006 ء میں بھی نیدر لینڈ کے ہی ڈیزائنر ووٹر شوبلین نے اسی طرح کی ایک میز تیار کی تھی مگر اس میز کی 8 ٹانگیں تھیں ۔
سکول بیگ سےکوبرانکلنےکی ویڈیو دیکھیں
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ