• Tuesday, 29 November 2022
دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنیوالی امریکی کوہ پیما کی لاش دوروزبعدمل گئی

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنیوالی امریکی کوہ پیما کی لاش دوروزبعدمل گئی

 نیپال (نیاٹائم ویب ڈیسک) نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے والی امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی لاش دو روزبعدمل گئی ہے،امریکی کوہ پیما واپسی پر  کھائی میں جاگری تھیں جن کی تلاش موسم کی خرابی کے باعث اسی روز نہیں کی جاسکی تھی۔

                                                   

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہلاری نیلسن نے اپنے خاوند  جم موریسن کے ساتھ  پیر کے دن دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی 'ماؤنٹ مناسلو' کو سر کیا تھا  اورواپسی کے دوران انہیں حادثہ پیش آیا اور وہ کھائی میں جاگری تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث بروقت آپریشن نہیں کیا جاسکا تھا لہذا اب  موسم بہتر ہوتے ہی انتظامیہ کی طرف سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو  واپس لایا گیا ہے۔

 

ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت پر احتجاج کئی دن بعد بھی جاری