• Tuesday, 29 November 2022
کولمبین  گلوکارہ شکیراکو ٹیکس فراد کیس میں طلب کرلیاگیا

کولمبین گلوکارہ شکیراکو ٹیکس فراد کیس میں طلب کرلیاگیا

میڈرڈ(نیاٹائم ویب ڈیسک) سپین کی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو فراڈ کیس میں کو طلب کرلیا ہے۔

                                  

بین الاقوامی  رپورٹ کے مطابق ہسپانوی کورٹ  نے کولمبین گلوکارہ شکیرا پر الزامات کا مقدمہ چلانے کا باضابطہ حکم  جاری کیا  ہے، ان پر انکم ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو (14.31 ملین امریکی ڈالر) ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق ہسپانوی  کورٹ  نے شکیرا کو ٹیکس فراڈ کیس میں طلب کیا ہے  مگر عدالت نے تاریخ نہیں بتائی  ہے۔

 

رواں برس جولائی میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے خلاف ٹیکس فراڈ مقدمے میں تصفیہ کی پیشکش  کو بھی  ٹھکرادیا تھا، ہسپانوی پراسیکیوٹر نے گلوکارہ کو تصفیہ کی پیشکش بھی  کی تھی۔شکیرا کی میڈیا ٹیم کے مطابق وہ مقدمہ لڑنے کیلئے بالکل پُرجوش ہیں اور اس میں اپنی بے گناہی بھی  ثابت کریں گے لہٰذا انہوں نے تصفیہ نہیں کیا ہے۔نیوز ایجنسی نے کہا کہ تصفیہ کی پیشکش سے متعلق اہم معلومات مہیا نہیں کی گئی ہیں۔ بارسلونا میں موجود پراسیکیوٹر آفس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس  سے متعلق کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔شکیرا کے خلاف ٹیکس فراڈ کیس 2018 میں پہلی بار سرخیوں میں آیا۔ گلوکارہ نے 2019 میں گواہی دیتے ہوئے کسی بھی غلط کام سے انکار کردیاتھا۔

 

ورلڈ باکسنگ میں پاکستان کے لیے آج تاریخی دن