• Tuesday, 29 November 2022
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے والدین ہسپتال پہنچ گئے

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے والدین ہسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد(نیاٹائم) سینئر صحافی ایاز  امیر کے بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے کے لیے ان کے والدین پمز ہسپتال پہنچ گئے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق مقتولہ سارہ انعام کی میت 6 روز سے پمز کے سرد خانے میں موجود ہے اور دو دن پہلے سارہ  انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچے تھے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اب سارہ انعام کے بھائی اور کزن ان کی میت لیکر شہزاد ٹاؤن روانہ ہوں گے، آج نمازِ ظہر کے بعد سارہ انعام کی نمازہِ جنازہ بھی  ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیاجائےگا۔

 

واضح  رہے کہ جمعہ کے دن  اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز  امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو آہنی راڈ سر میں مارکر قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی  لے رکھا ہے۔

 

کوئٹہ میں تین کم سن بھائی فائرنگ میں جاں بحق