• Tuesday, 29 November 2022
ورلڈ باکسنگ میں پاکستان کے لیے آج تاریخی دن

ورلڈ باکسنگ میں پاکستان کے لیے آج تاریخی دن

اسلام آباد(نیا ٹائم) دنیائے باکسنگ میں پاکستان کے لئےآج  تاریخی دن ہے   کیونکہ  پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا عزم لئے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر آج رنگ میں اتریں گے۔

 

باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ آج تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی جہاں قومی ہیروعثمان  وزیر تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔ قومی کرکٹرز کی جانب سے  ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لئے عثمان وزیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کا کیا گیا ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے باکسر عثمان وزیرکے لئے اپنے ٹویٹ میں لکھا میرے بھائی عثمان وزیر کے لئے بیسٹ وشسز، پاکستان کا سر فخر سے بلند کرو، پاکستان زندہ باد۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں باکسر عثمان وزیر کامیابی کے لئے گڈ لک کہتے ہوئے لکھا کہ عثمان وزیر آپ پاکستان کا چہرہ ہیں یہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں۔

 

 سابق قومی کپتان سرفراز احمد کو بھی عثمان وزیر کی جیت کا یقین ہے،اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد نے قومی باکسر کی جیت کے لئے دعاؤں کی درخواست کی۔معروف آل راؤنڈر سہیل تنویر، فاسٹ باؤلر موسی خان، سلمان ارشاد اور اسامہ میر نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے قومی باکسر عثمان وزیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے کے ہیرو فاسٹ باؤلر حارث روف کی بھی عثمان وزیر کو تھپکی ،اپنے ٹویٹ میں کہا عثمان وزیر  ہماری نیک تمنائیں تمہارے ساتھ ہیں۔ جیتو کیونکہ  تم  پاکستان کا فخر ہو۔خیال رہے عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

 

 

ہاردک پانڈیاسےمتعلق بوم بوم آفریدی کابڑابیان