• Tuesday, 29 November 2022
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےگندم درآمدکرنےکاٹینڈرکھول دیا

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےگندم درآمدکرنےکاٹینڈرکھول دیا

اسلام آباد(نیاٹائم) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکا ٹینڈر کھول دیا ہے۔

 

حکام ٹی سی پی کابتاناہے کہ  گندم کی خریداری کے لیے ٹی سی پی کو 2 بولیاں موصول ہوئی ہیں ، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ پر درآمدی گندم کی لینڈنگ کاسٹ کی ایویلیوایشن بھی  مکمل ہو چکی ہے۔ٹی سی پی حکام کا بتانا ہے کہ درآمدی گندم کی کراچی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 398.92 ڈالر فی ٹن پڑے گی جب کہ  گوادر پورٹ پر گندم کی لینڈنگ کاسٹ 409.92 ڈالر فی ٹن تک ہوگی۔حکام ٹی سی پی کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی نسبت گوادر پورٹ پر درآمدی گندم مہنگی پڑے گی جب کہ  درآمدی گندم کی ٹرانسپورٹ لاگت الگ سےہوگی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق گندم پاسکو کے لیے درآمد کی جا رہی ہے۔

 

خیال  رہے کہ سندھ اور پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے، وفاقی اور صوبائی عہدیداران نے اس بات کا خدشہ بھی  ظاہر کیا تھا، ہو سکتا ہے کہ گندم بیرون ملک سے درآمد کرنےکی ضرورت پیش آئے۔

 

یکم اکتوبر سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان