اسحاق ڈار این آر او کے ذریعے پاکستان پہنچے ، عمران خان

اسحاق ڈار این آر او کے ذریعے پاکستان پہنچے ، عمران خان

پشاور (نیا ٹائم) سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے اسحاق ڈار این آر او کے تحت ڈیل کر کے پاکستان آئے ہیں ۔ نہ تو ہمارا نظام انصاف اسحاق ڈار کا راستہ روک سکا ہے لیکن آپ کا بھائی عمران خان اسحاق ڈار کا راستہ روکے گے ۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہ ہو ، انصاف نہ ہو ، وہ جانوروں کا معاشرہ ہوتا ہےاورجانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں پایا جاتا ، جس قوم میں انصاف نہ ہو وہ تباہ ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف دیکھنا ہے تو سوئٹزر لینڈ چلے جائیں وہاں نہ تو کوئی وسائل ہیں لیکن خوشحالی دیکھنے والی ہے ۔ مسلم ممالک میں  رول آف لاء 20 فیصد بھی نہیں ہوتا ،  تاہم سوئٹزر لینڈ میں رول آف لاء 100 فیصد ہے ۔ آج آپ کو فلاحی ریاست دیکھنا ہے تو آپ سوئیڈن اور برطانیہ کو دیکھیں ۔

نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک مفرور باہر بیٹھ کر پاکستانی قوم کے فیصلے کر رہا ہے ، اربوں روپے چوری کر کے بیرون ملک رہنے والا ملک کے فیصلے کرتا ہے ، مغربی دنیا میں یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا خزانہ اس شخص کے حوالے کیا جا رہا ہے جو پانچ سال تک مفرور رہا ، اسحاق ڈار این اڑ او کے تحت پاکستان آیا ہے ۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ  ہمارا نظام انصاف  اسحاق ڈار کا راستہ نہ روک سکا ، آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا ۔

انہوں نے مزید کہا جب حکومت میں آیا اس وقت ریاست مدینہ کی بات کی ، حکومت میں آنے سے قبل کبھی ریاست مدینہ کی بات نہیں کی ، کہ کہیں لوگوں یہ نہ سمجھیں کہ ووٹ لینے کیلئے ایسی بات کر رہا ہوں ۔

 

جلسوں میں کلپ چلانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل