جلسوں میں کلپ چلانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

جلسوں میں کلپ چلانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد (نیا ٹائم) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں چیئرمین عمران خان کی جانب سے مانگنے کے  حوالے سے کلپ چلانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے اہم معاملات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر کہ عمران خان پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں آپ کا کلپ دکھاتے ہیں کہ آپ دنیا سے مانگنے میں ماہر ہیں ؟

جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا " تو یہ تو سب پیسے دینے جاتے تھے باہر ، میں تو بیرون ملک مانگنے جاتا ہوں جبکہ یہ تو تجوریاں بھر کے باہر لے جاتے تھے ؟ " وزیر اعظم کے جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

 

اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانسجینڈر ایکٹ کو غیر شرعی قراردیدیا