اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانسجینڈر ایکٹ کو غیر شرعی قراردیدیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانسجینڈر ایکٹ کو غیر شرعی قراردیدیا

اسلام آباد (نیا ٹائم) اسلامی نظریاتی کونسل کے اہم اجلاس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی اور اسلام سے متصادم قرار دے دیا ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتیں ، ٹرانس جینڈر ایکٹ کے ذریعے نت نئے معاشرتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق حقیقی مخنث کے حقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے تاہم اس کیلئے حکومت حقیقی ٹرانس جینڈڑ افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کرے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ، علماء ماہرین قانون ، ماہرین طب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ، جو خواجہ سراوں کے بارے میں قانونی اور تفصیلی جائزہ لے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022 ء کے حوالے سے بھی اجلاس میں بات چیت کی اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے ۔

 

اسحاق ڈار احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کر سکے