امریکی مشورے پر چین کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

امریکی مشورے پر چین کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

بیجنگ (نیا ٹائم ویب ڈیسک) چین نے امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کو چین سے لئے گئے قرضوں میں ریلیف لینے کے مشورے پر چین کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے بعد چین پہلے ہی پاکستان کی مدد کر رہا ہے ، چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی حقیقی دوست اور برادر ملک کی طرح مدد کی ہے ۔

چینی حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چین اب تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 40 کروڑ چینی یوآن پاکستان کو بھجوا چکا ہے ۔ چین کی سول سوسائٹی کی جانب سے پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھی پاکستان کی امداد جاری رکھے گا ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان سود مند معاشی اور مالیاتی تعاون پہلے بھی رہا ہے ، دونوں ملکوں کے عوام بھی پاک چین سود مند تعاون کو اچھی طرح سے جانتے ہیں ۔

چینی حکومت کے ترجمان نے امریکا کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ پاک چین تعاون پر بلا وجہ تنقید کرنے کے بجائے پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کو آگے آئے ۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردار اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان قرض ریلیف کے حوالے سے چین سے بھی بات چیت کرے ۔

 

زیرحراست لڑکی کی موت پر احتجاج، ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئیں