
فیس بک اور انسٹا گرام کو یکجا کرنے کا منصوبہ
لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک) میٹا کمپنی کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام کو یکجا کرنے کے حوالے سے 2 نئے فیچرز کو آزمانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
کمپنی کی طرف سے اینڈرائیڈ ، آئی او ایس اور ویب ورژنز پر فیس بک اور انسٹا گرام پر اکاونٹس سوئچ کرنے کے حوالے سے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کروانے کی تیاری کی جا رہی ہے ، اس ناٹر فیس کے ذریعے صارفین فیس بک اور انسٹا گرام پروفائلز ایک ہی اکاونٹس سنٹر میں ایڈ کر سکیں گے ۔
ذرائع کے مطابق اس فیچر کی مدد سے صارفین فون کی ہوم سکرین پر جائے بغیر ہی ایک سے دوسری ایپ میں سوئچ کر سکیں گے ۔ جس کے ذریعے صافین دونوں ایپس کے تمام نوٹیفکیشن بھی انٹر فیس میں دیکھ سکیں گے ۔
اسی طرح میٹا کی طرف سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر بھی دونوں ایپس میں لاگ ان وک ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے ۔ ایسے تمام صارفین جو فیس بک اور انسٹا گرام دونوں استعمال کرتے ہیں وہ کسی بھی ایک ایپ کی لاگ ان تفصیلات کی مدد سے بیک وقت دونوں ایپس میں سائن ان ہو سکیں گے ۔ تاہم اس سے قبل دونوں اکاونٹس کو اکاونٹس سنٹر میں ایڈ کرنا ہو گا ۔
اس اکاونٹس سنٹر میں صارفین کو اپنا تمام فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس بھی ایڈ کر سکتے ہیں یا پھر نئے اکاونٹ بنانے پر بھی میٹا کی طرف سے نوٹیفکیشن کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیاجائے گا۔
تاہم یہ فیچرز فی الحال فیس بک اور انسٹا گرام پر محدود صارفین کو ہی یہ سروسز دستیاب ہوں گے اور مستقبل قریب میں میٹا کے تمام صارفین کیلئے ان ایپس کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ۔
برطانیہ میں ٹک ٹاک پر جرمانہ عائد ہونے کا امکان
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ