• Tuesday, 29 November 2022
اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

 اسلام آباد(نیاٹائم)نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اس موقع پراپوزیشن نے چورچور کے نعرے بازی لگاتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

 

نیاٹائم کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت تاحال جاری ہے۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑکے ساتھ ایوان پہنچے۔چیئرمین سینیٹ نے سابق وزیرخزانہ سے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لیا جس پر حزب اختلاف ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی جبکہ حکومتی اراکین نے انہیں مبارک بادیں پیش کیں۔

 

حلف برداری کے دوران اور بعد میں اپوزیشن ممبران کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خاموش کروانے کی پوری کوشش کرتے رہےلیکن اپوزیشن اراکین نے چور چور کی صدائیں جاری رکھی جس پر اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ سینیٹ کے ایوان کا تقدس ہے ہے اس کا خیال رکھا جائے یہاں کوئی فرشتہ نہیں ہےتاہم اراکین نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

 

سابق وزیرخزانہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس