• Tuesday, 29 November 2022
کوئٹہ میں تین کم سن بھائی فائرنگ میں جاں بحق

کوئٹہ میں تین کم سن بھائی فائرنگ میں جاں بحق

 کوئٹہ(نیاٹائم)ریلوے کالونی میں شادی کی تقریب سے واپسی پرنامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر کے تین کم سن بیٹے زندگی سے محروم ہوگئے۔

 

نیاٹائم کے مطابق کوئٹہ ریلوے کالونی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ سامنےآیا ہے، شادی کے فنکشن سے واپسی پر نامعلوم افراد نےکار کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 8 سالہ، 12 سالہ اور 16 سالہ تین بھائی قتل ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام بچےآرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر کے بیٹے ہیں۔ ڈاکٹر ناصر عشیزئی اچکزئی کا تعلق بلوچستان کے ضلع چمن سے ہے۔

 

آئی جی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی میں کار پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتےہوئےڈی آئی جی کوئٹہ سے واقعے کی رپورٹ مانگ لی ہے۔آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رعائیت کے حقدار نہیں، وہ قانون کی گرفت سے قطعی بھاگ نہیں سکتے۔

 

لاہور میں ڈاکوؤں کی بڑی واردات