• Tuesday, 29 November 2022
جان سینانے بیماربچوں کی خواہشات پوری کرنےکاعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جان سینانے بیماربچوں کی خواہشات پوری کرنےکاعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)معروف ریسلر جان سینا نے اپنے کیرئیر میں کئی حریفوں  کوشکست دی اور اب وہ ہالی وڈ میں جگہ بنانے کی  کوشش کررہے ہیں، لیکن  اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔جان سینا نے میک اے وش فاؤنڈیشن کیلئے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی  اپنے نام کرلیا ہے۔

 

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ فاؤنڈیشن کافی  زیادہ بیمار یا قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے میں مدد مہیا کرتی ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف  سے جاری بیان کے مطابق جان سینا نے 2 سے 18  برس کی عمر کے بچوں کی 650 خواہشات کو پورا کیا ہے اوریہ اعدادوشمار 19 جولائی تک کے ہیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ نے جان سینا کو سراہتے ہوئے بتایا کہ آج تک کوئی اور ایسے بیمار بچوں کی 200 سے زائد خواہشات پوری نہیں کرپایا۔یہ بیمار بچے اکثر میک اے وش فاؤنڈیشن سے کسی نامور شخصیت سے ملاقات، کسی ایونٹ میں شرکت یا کسی فرد سے گفٹ کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں اور جان سینا اس کیلئے ہمیشہ  ہی تیار رہتے ہیں۔

 

گنیز بک آف ریکارڈز کی ویب سائٹ میں جان سینا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا  ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'انہیں جب بھی میری ضرورت ہوگی تو میں یہ پروا نہیں کروں گا کہ میں کہاں مصروف ہوں ، میں سب کام چھوڑ کر اس بچے کی خواہش پوری کروں گا۔جان سینا نے مزید کہا کہ 'اگر مجھے اس طرح کے بہترین تجربے کا حصہ بننے کا موقع ملے تو میں ہرچیز چھوڑ دوں گا، میں سب سے آگے بڑھ کر اپنا فرض  مکمل  کروں گا۔جان سینا نے 2002 میں میک اے وش کے ساتھ کام کرنے کاآغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے لگاتار اس سے منسلک  ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے 16 بار چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کو بہت حد تک خیرباد کہہ دیا ہے اور اب ان کی توجہ ہالی وڈ فلموں  کی جانب رکوزہے۔

 

امریکی خلائی ادارے ناسا کے سپیس کرافٹ کی سیارچے سے ٹکرا نےکی ویڈیو