• Tuesday, 29 November 2022
سکول بیگ سےکوبرانکلنےکی ویڈیو دیکھیں

سکول بیگ سےکوبرانکلنےکی ویڈیو دیکھیں

مدھیہ پردیش(نیاٹائم ویب ڈیسک)بھارت کی  ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر شاجاپور کے ایک سکول میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا ہے  جہاں طالبہ نے سکول بیگ میں کوبرا سانپ کی شکایت کی جس کو دیکھ کر  اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔انڈیا میں مختلف ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہو رہی ہے۔بین الاقوامی  میڈیا کے مطابق  دہم جماعت کی طالبہ کے سکول بیگ میں بڑا کوبرا سانپ پایا گیا جسکی  شکایت طالبہ نے اساتذہ  بھی کی۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچرز کی طرف سے بیگ کو کھولا گیا اور کتابیں بیگ سے باہر نکالی گئیں جس میں کوبرا موجود تھا۔کہا جارہا ہے کہ سانپ بیگ کےاندر کنڈلی مار کر بیٹھا ہوا تھا اور ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیگ جھاڑنے پر ناگ بیگ سے نکلتا ہے جسے دیکھ کر نہ صرف اساتذہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں بلکہ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیرت اور خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔