• Tuesday, 29 November 2022
لاہور میں ڈاکوؤں کی بڑی واردات

لاہور میں ڈاکوؤں کی بڑی واردات

لاہور(نیاٹائم)ڈاکوؤں نے شہرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات کی ہے جس میں پونے تین کروڑ روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

 

ڈیفنس سی میں 3 ڈاکوایک شہری کے گھر میں گھسے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں لاک کردیا۔اس دوران ڈاکو گھر سے پونے تین کروڑ روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، راڈو گھڑیاں ،لیپ ٹاپ ،قیمتی موبائل فون، اسلحہ ، ایم 16 امریکی رائفل، دو پستول اور ڈائمنڈ کے3 بندے لوٹ کروہاں سے رفوچکرہوگئے۔شہری کو ایک نامعلوم نمبرسے کال کی گئی تھی کہ آپ کا پارسل آ یا ہے۔ جب وہ گیٹ پر پہنچا تو 3 ڈاکو اسے یرغمال بناکر اندر لے گئے اور گھر میں لوٹ مار شروع کردی۔

 

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکےانوسٹی گیشن شروع کردی ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ مانگ لی ہے۔سی سی پی او نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور ثبوتوں کی مدد سے ملزمان کو صورت گرفتار کیا جائے۔

 

کراچی میں جرائم کے واقعات بڑھنے لگے