• Tuesday, 29 November 2022
ریماخان کی ماہرہ خان سےملاقات کےدوران ماہرہ کےگارڈ کی انٹری،ویڈیووائرل

ریماخان کی ماہرہ خان سےملاقات کےدوران ماہرہ کےگارڈ کی انٹری،ویڈیووائرل

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ ریما خان نے اداکارہ ماہرہ  خان سے ملاقات کی ایک ویڈیو پوسٹ  کی ہے جس میں ماہرہ کے باڈی گارڈ کو اداکاراؤں کی ملاقات میں خلل ڈالتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر ریما خان کی ایک انسٹا سٹوری ویڈیو شیئر کی ہورہی ہے جس میں انہیں  ماہرہ خان سے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں ملتے ہوئے  دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ماہرہ کو تو ریما خان سے اچھی طرح ملتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن  ماہرہ خان کے باڈی گارڈ اپنا ہاتھ دونوں کے بیچ میں لے آئے جیسے وہ ماہرہ کو ریما سے بچانےکی کوشش کررہے ہوں۔

لیکن بعد میں ریما نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے درج کیا کہ ’ ماہرہ کے باڈی گارڈ اسے کس سے بچا رہے تھے؟ماہرہ اور ریما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مختلف اور دلچسپ تبصرے بھی کئےجارہے ہیں۔