• Tuesday, 29 November 2022
ملک بھر میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی

ملک بھر میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی

اسلام آباد(نیاٹائم)ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 39 پازیٹوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 80 مریضوں کی حالت انتہائی سنجیدہ بتائی جارہی ہے۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر آٹھ ہزار چھ سو چونتیس افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے انتالیس افراد کے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ پازیٹیو ریکارڈ ہوئے۔این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعداد شمار کے مطابق اسی مریضوں کی حالت کافی خراب ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیوکیسز کا تناسب معمولی کمی کے ساتھ زیرو عشاریہ پینتالیس فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران بین الاقوامی وبا کی وجہ سے کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

 

یاد رہے کہ قومی ادارۂ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ دو دن قبل کے مجموعی طور پر11065افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پچپن افراد کے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ پازیٹیو ریکارڈ ہوئے تھے۔این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعداد شمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت کافی سنجیدہ تھی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیوکیسز کا تناسب معمولی اضافے کے ساتھ زیرو عشاریہ پچاس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران بین الاقوامی وبا کی وجہ سے کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

 

ملک میں کورونا کے وار تیزی سے جاری