• Tuesday, 29 November 2022
سابق وزیرخزانہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس

سابق وزیرخزانہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس

 اسلام آباد(نیاٹائم)سابق فنانس منسٹراسحاق ڈارکی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

 

نیاٹائم کے مطابق سماعت کے دوران سابق وزیرخزانہ کے خلاف درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہوگیا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پرمقدمہ بحال کیا۔ آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اورآئے گا۔درخواست گزار نے سابق وزیرخزانہ کی نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان الیکشن کمیشن کے حکم پر جمع کروا دیا۔

 

جمع کروائے گے تحریری بیان میں لکھا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ نہیں ہے۔  کیس میں قانون کی تشریح کرنا ہوگی، مجاز فورم سے رابطہ کریں گے۔ خیال رہے کہ درخواست میں اسحاق ڈار کے خلاف ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہلی کی اپیل کی گئی تھی۔ اسحاق ڈار پرعطا الحق قاسمی کیس میں لگایا گیا جرمانہ ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیخ رشید پر برہمی کا اظہار