لندن میں مریم اورنگزیب کےساتھ پیش آئےواقعہ پرعتیقہ اوڈھواور اداکار منیب بٹ بول پڑے

لندن میں مریم اورنگزیب کےساتھ پیش آئےواقعہ پرعتیقہ اوڈھواور اداکار منیب بٹ بول پڑے

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار منیب بٹ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنےوالے واقعے کے خلاف بول پڑے ہیں۔

 

عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  مریم اورنگزیب کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا  کہ  آپ چاہے کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں  مگر اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایسا رویہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب کرتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کاایشو بن رہے ہیں،  میں اپنے چاہنےوالوں  اور دوستوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ایسا بچگانہ رویہ اختیار کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ اپنے باوقار انداز (ووٹنگ) سے اپنے جذبات کا بھی اظہارکریں ۔

 

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی ہمیشہ حمایت کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی  بھی مذمت کی ہے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں اداکار  نے دو ٹوک الفاظ میں کہا 'یہ سراسر غلط حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رواج  پاکستانی سیاست کو کہیں  لے کر نہیں  جائے گا ۔

 

واضح  رہےکہ ایک روز پہلے مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے ایک کیفے میں گھیر لیا تھا، مرد و خواتین کی  طرف سے ان پر  پاکستان کے عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام بھی  لگایا گیا ہے، ساتھ ہی ان کیلئے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

 

مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ