• Tuesday, 29 November 2022
ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(نیاٹائم)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری ہورہی ہے۔

 

انٹر بینک میں بزنس کے دوران امریکی ڈالر تین روپے دو پیسے سستا ہوکر 234 روپےکا ہوگیا۔ واضح رہےکہ دو دن کے دوران ڈالر پانچ روپے اکہترپیسےسستا ہوا ہے۔گزشتہ دن انٹربینک میں بزنس کے اختتام پر ڈالر دو روپے تریسٹھ پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر رکا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگئی تھی۔

 

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا پازیٹیو رجحان دیکھا جارہا ہے۔کاروبار کے دوران ایک سو انڈیکس 375 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 500 سے بھی تجاویز کرگئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کی سیلاب ریلیف فنڈ کے وعدوں اور ریگولیٹر کی بینکوں کی سخت مانیٹرنگ نے ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگائی ہے۔

 

ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی