
وزیر اعظم ہاوس آڈیو لیک معاملہ ، جے آئی ٹی تشکیل
اسلام آباد (نیا ٹائم) وزیر اعظم ہاوس سے ڈیٹا ہیک ہونے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوس کا ڈیٹا مبینہ طور پر ہیک ہونے کے معاملےپر تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں حساس اداروں کا بھی ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اس حوالے سے تحقیقات کرے گی کہ وزیر اعظم ہاوس کا آئی ٹی ڈیٹا کیسے ہیک کیا گیا ، جے آئی ٹی وزیر اعظم ہاوس کے عملے سے بھی تفتیش کر سکے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس میں کوئی خفیہ ڈیوائسز لگائی گئی ہیں یا موبائل فون کے ذریعے ریکارڈنگ کی گئیں اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی ۔ تحقیقاتی ٹیم اس حوالے سے بھی جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون سے افسر وزیر اعظم ہاوس میں موجود تھے ۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں مامور سپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات کی جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوس اور وزیر اعظم آفس پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرت بھی محدود کر دی گئی ہے ۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے خفیہ ریکارڈنگ کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی بدھ کے روز وزیر اعظم ہاوس میں طلب کیا ہے جس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان بھی پیش ہوں گے ۔
واضح رہے دو روز قبل وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والے اہم اجلاس کی آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم ہاوس کی سکیورٹی پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں ۔ جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اس حوالے سے تحقیقات کے آغاز کا بھی کہہ چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد ہی اس بات کا تعین کر سکیں گے کہ وزیر اعظم ہاوس کی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے یا نہیں ۔
اسحاق ڈار خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ