
اسحاق ڈار خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (نیا ٹائم)سابق وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار 5 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف امریکا اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ وطن واپس پہنچی ہیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا خصوصی طیارہ لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچ، وزیر اعظم کے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈنگ کی ۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چار سال تک جس بھنور سے گزرا ہے وہ سب جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر لندن آیا تھا آج اسی دفتر میں اللہ پاک نے واپس بلوایا ہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 سے 2017 تک ہم دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بننے جا رہے تھے ۔ شرح سود انتہائی کم تھی ، گروتھ ریٹ بھی بڑھ رہی تھی ۔ دیگر انڈیکیٹرز بھی بہترین تھے اور بلند سطح پر تھے ، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھے جبکہ پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا ۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ گرتی ملکی معیشت کو سہارا دیں اور اس کی سمت درست کریں ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے کا جعلی کیس بنایا گیا تھا میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر نہیں کی ۔
مریم نواز کا جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ