
مریم نواز کا جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
لاہور (نیا ٹائم)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو یونیورسٹی میں جلسے کی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ تعلیم اداروں کو سیاست سے پاک ہونا چاہئے ، تعلیمی اداروں کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا جرم ہے جس پر سزا ضرور ملنی چاہئے ۔
مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جلسے کی اجازت دینے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔
دوسری طرف ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ بحیثیت اولڈ راوین مجھے اس پر بے حد دکھ پہنچا ہے ۔ مادر علمی میں زہر آلود اور نفرت انگیز تقاریر کیلئے جگہ نہیں ہوتی ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی انتظامیہ نے عمران نیازی کو جلسے کی اجازت دے کر تعلیمی ادارے کا تقدس پامال کیا ہے ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے کو سیاسی اکھاڑہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے ۔ جامعات میں اس طرح کی تقاریر اور سیاسی جلسوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ۔ بچے ہمارا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست کی نذر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ۔
خفیہ ریکارڈنگ معاملہ ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ